7

جوتے پالش کرنے والا کرکٹ سٹار بننے کیلئے پر عزم

 کہتے ہیں کہ ٹیلنٹ کسی کی میراث نہیں ہوتا اور جو انسان اپنی زندگی میں کڑی محنت کرتا ہے اس کا پھل اسے ضرور ملتا ہے ۔ایسے کئی کھلاڑیوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی جو دور دراز کے گاﺅں سے اٹھ کر آئے تھے اور محض اپنے ٹیلنٹ اور محنت کی بدولت دنیا پر چھا گئے ۔حال ہی میں

 سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی ایک صارف نے ایک ایسی ہی کہانی شیئر کی ہے جو ایک جوتے پالش کرنے والے شخص کے عزم و ہمت کی کہانی ہے۔توقیر نامی صارف نے ٹویٹر پر جوتے پالش کرنے والے شخص کے باکس میں موجود کرکٹ بال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” میں نے فلیٹیز ہوٹل ،لاہورکے باعث ایک جوتے پالش کرنے والے شخص کے باکس میں یہ گیند دیکھی،جب میں نے اس سے اس گیند کے بارے میں پوچھا تو وہ بولا کہ صاحب لوگوں کو باﺅلنگ کرتا ہوں لاہور جمخانہ کلب میں شام کو،دن میں جوتے پالش کرتا ہوں،ایک دن میں سٹار بن جاﺅں گا “۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں