5

سپاٹ فکسنگ پرایک اورپاکستانی بلے اباز کیخلاف گھیرا تنگ کر دیاگیا

سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ناصر جمشید کے گرد قانون کا شکنجہ سخت ہونے لگا۔مانچسٹر کراﺅن کورٹ میں ساتھی ملزمان یوسف انور اور محمد اعجاز کی جانب سے پی ایس ایل اور بی پی ایل میں کرکٹرز کو رشوت

کی پیشکش کے اعتراف سے اوپنر کے لیے بھی اپنا دامن صاف ثابت کرنا مشکل ہو گیا ہے، پی ایس ایل ٹو کے آغاز میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اوپنر شرجیل خان،خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور فاسٹ باﺅلر محمد عرفان ملوث پائے گئے۔

ٹیسٹ اوپنر ناصر جمشید پر سہولت کاری کا الزام عائد کیا گیا، ان سب کھلاڑیوں کو جرم کی نوعیت کے مطابق مختلف مدت کے لیے معطلی کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔دوسری جانب ناصر جمشید برطانیہ میں بھی گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا ہوئے تھے، نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے )کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اب ان کا کیس مانچسٹر کے کراﺅن کورٹ میں زیر سماعت ہے۔      

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں