9

حارث رئوف نے بگ بیش لیگ میں دھوم مچا دی، کتنی وکٹیں اڑادیں؟

حارث روف نے بگ بیش لیگ کے پہلے ہی میچ میں اپنی دھاک بٹھا دی، آسٹریلین ٹی 20 لیگ کے میچ کے دوران پاکستانی نوجوان

فاسٹ باولر نے محض 4 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باولر حارث روف نے آسٹریلین ٹی 20 لیگ بگ بیش میں اپنا ڈیبیو

کیا ہے۔ حارث روف نے بگ بیش لیگ کے پہلے ہی میچ میں زبردست گیند بازی سے سب پر اپنی دھماک بٹھا دی۔ حارث روف نے 4 اوورز میں 20 رنز دیے اور 2 اہم کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ لاہور قلندرز کے فاسٹ بائولر حارث رئوف آسٹریلیا کی

بگ بیش لیگ میں جلوہ گر ہوں گے۔ حارث روف کا میلبورن سٹارز کے ساتھ معاہدہ ہوا، پاکستانی پیسرکو جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل سٹین کی جگہ غیر ملکی متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے جو فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔
میلبورن سٹارز نے آججمعہ کو بی بی ایل میں

برسبین ہیٹ کیخلاف پہلا میچ کھیلا جس میں حارث روف نے بھی شرکت کی۔ حارث روف نے ناصرف اچھی گیند بازی کی بلکہ انہوں نے تیز گیند بازی بھی۔ حارث روف تسلسل کے ساتھ 90 فی میل سے زائد کی رفتار سے گیند بازی کروائی۔ اسی لیے کچھ لوگ انہیں پاکستان کا دوسر شیعب اختر بھی کہہ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں