379

ڈیل یا نااہلی۔۔۔سندھ پولیس افسران امریکہ کے ساتھ مل کر پاکستان میں کیا شرمناک کام انجام دیتے ہیں؟سائیں سرکارپر سوالیہ نشان اٹھا دیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ پولیس کے افسران کا امریکی سفارت خانے سے براہ راست رابطوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔نمائندہ اے آر وائی نیوز کامل عارف کے مطابق سندھ پولیس افسران کس سفارتخانےسےبراہ راست رابطےمیں رہے؟ اس کے دستاویزی ثبوت منظر عام پر آگئے ہیں۔دستاویز کے مطابق امریکی سفارت خانے نے آئی جی سندھ کو اگست2019میں خط لکھا

جس میں میامی میں ہونے والے تربیتی کورس کے لیے 5 افسران کے نام مانگے گئے۔سندھ پولیس نے صوبائی حکومت کی مشاورت اور اُن کے علم میں لائےبغیر امریکی سفارتخانےکو خاموشی سے ستمبر 2019 جوابی خط ارسال کیا۔امریکی سفارتخانے نےتربیتی کورس کے لیے خاتون پولیس افسرکا نام بھی مانگا تھا مگر سندھ پولیس نےکسی خاتون افسرکو کورس کےلیےنامزدنہیں کیاتھا۔نمائندہ اے آر وائی کے مطابق قانون کے تحت کوئی محکمہ یا افسر کسی بھی ملک کے سفارت خانے سے براہ راست رابطہ نہیں کرسکتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورس کے لیے تجویزکردہ افسران کےناموں سےصوبائی

حکومت مکمل لاعلم تھی، امریکا میں ہونے والا تربیتی کورس انسانی اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام سےمتعلق تھا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان نے سیکرٹ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ شکارپور میں خرابی امن کے ذمہ دار سردار اور بااثر سیاسی افراد ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ سید کلیم امام اور حکومت سندھ میں اختلافات کی ایک اور بڑی وجہ سامنے آگئی۔ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو دی جانے والی سیکرٹ رپورٹ میں اہم انکشافات کیے۔ سیکرٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ شکارپور میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے ہیں، امتیاز

شیخ سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے کرمنلونگ کا استعمال کرتے ہیں،صوبائی وزیر نے کرمنلزکے ذریعے سیاسی مخالف شاہ نواز کے بیٹے کو قتل کرایا اور بعد میں اس کو دبا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق امتیازشیخ ایس ایس پی سے اہم عہدوں پر من پسند افسران تعینات کراتے تھے، پولیس کے کئی آپریشن سیکرٹ لیک ہونے کے باعث ناکام ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ امتیاز شیخ نے ڈاکٹر رضوان کی تعیناتی کے بعد ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے لیے دبا ڈالا، ایس ایس پی کی دوبارہ تعیناتی کے بعد پولیو ٹیم سے ڈکیتی بھی امتیازشیخ نے کرائی، واردات میں امتیاز شیخ کے بھائی مقبول

شیخ کے گن من کو استعمال کیا گیا۔ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے مطابق امتیاز شیخ کچے کے کرمنلز کے ذریعے امن خراب کر کے پولیس پر دبا ڈالنا چاہتے ہیں، جرائم پیشہ افراد کو امتیازشیخ کے ہوٹلز، پمپ،گیسٹ وفارم ہاس میں پناہ دی جاتی ہے۔سیکرٹ رپوٹ میں امتیاز شیخ اور جرائم پیشہ افراد کے نمبروں کا کال ریکارڈ بھی پیش کیا گیا، امتیازشیخ کی بھائی مقبول شیخ، بیٹے فرازشیخ کا کرمنلزکے ساتھ کال ریکارڈ رپورٹ بھی پیش

کیا گیا۔ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ کے مطابق امتیاز شیخ اور ڈکیت اتو شیخ کے درمیان متعدد بار رابطے ہوئے۔ رپورٹ میں اعلی حکام سے امتیازشیخ، بھائی مقبول شیخ، بیٹے فراز کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں