6

جونٹی روہڈز ہیوی بائیک لے کر اسلام آباد کی سیرکےلئے نکل پڑے

      اسلام آباد(میٹرو واچ) جنوبی افریقہ کےسابق کرکٹر اور دنیائے کرکٹ کے پھرتیلے ترین فیلڈر جونٹی روہڈز اسلام آباد کی سیرکرنے کےلئے موٹر سائیکل لے کر نکل کھڑے ہوئے . سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہیوی بائیک پر فیصل مسجد اور اطراف کا دورہ کرنے کے بعد مری روڈ کی جانب روانہ

ہوئے، ساتھ موجود دیگر موٹر سائیکل سواروں کو اپنے تاثرات سے بھی آگاہ کرتے رہے .بعد ازاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی مختلف ملکوں کا دورہ کرتے ہوئے زیادہ تر اِیئر پورٹ، ہوٹل اور اسٹیڈیم تک محدود رہتے تھے اور سیر کا زیادہ موقع نہیں ملتا تھا لیکن اب بطور کوچ اور کمنٹیٹر پوری کوشش کرتا ہوں کہ ان ملکوں کے مختلف مقامات کو دیکھنے کے مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھائوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں