6

دہائیوں بعد آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خوشخبری

اسلام آباد (میٹرو واچ)کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے کھلاڑی و سابق آسٹریلیوی کرکٹر شین واٹسن نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی حمایت کردی ہے .ایک انٹرویو میں 38 سالہ سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میرے لیے پاکستان کا دورہ ہمیشہ خوشگوار تجربہ رہا ہے، صرف کراچی اور دیگر شہروں میں ہی نہیں بیرون ملک بھی پاکستانی شائقین بڑا پیار دیتے ہیں .

انہوں نےکہا کہ بچوں کے سکول کا مسئلہ نہ ہوتا تو اس بار فیملی بھی ساتھ آتی، میرے گھر والے یہاں کی سکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے جس میں تیز گیند بازی کا معیار بہترین ہے، ہر میچ میں ایک یا دو ایسے باولرز کا سامنا ضرور کرتا ہوں جو 150 کلومیٹر کی رفتار سے گیند بازی کرتے ہیں.

واٹسن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلنے پر بہت خوش ہوں، تمام کھلاڑی ٹیم کی بہتری اور کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ اعظم خان، نسیم شاہ اور محمد حسنین بہترین نوجوان کھلاڑی ہیں، اعظم میں میچ کے مطابق اننگز کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے.

انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں بس اگلے میچز میں کوشش کروں گا کہ رن آؤٹ نہ ہو سکوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں