6

فیس بک کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔۔ اہم معاہدے پر تعاون بڑھانے کا اتفاق طے پاگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیس بک کی ٹیم نے سائبر کرائم کی روک تھام میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق فیس بک کے ایشیا پیسیفک ہیڈ کوارٹر کی ٹیم نے امبر ہاکس کی سربراہی میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا

سے ملاقات میں سائبر کرائم سے متعلق فیس بک کا ڈیٹا فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ سائبر کرائم ونگ کے سربراہ احسان صادق نے سائبرکرائم کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، فیس بک ٹیم نے سائبرکرائم ونگ کے افسروں کو سوشل میڈیا تکنیک اور ٹرینڈ کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کرنے کی پیشکش کی اوراس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کی تحقیقات کے لئے چاروں صوبوں سے سائبر کرائم ونگ کا ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا جو فیس بک کی ٹیم سے رابطہ کار افسر کے طور پر خدمات سر انجام دے گا۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ سے رابطہ بڑھانے اور فیس بک کی پالیسی کے مطابق سائبر کرائم کی روک تھام میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں