6

حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 2ہفتوں کی توسیع کر دی ، نوٹیفکیشن جاری

لوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کردی ہے . محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبے میں 21 اپریل تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے .

اس سے قبل کورونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے وفاق سے فوج کی مدد طلب کرلی تھی.تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کے لیے خط

لکھ دیا تھا.صوبے بھر میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو سول اختیارات حاصل ہوں گے.ا س کے علاوہ پنجا ب میں بھی گزشتہ روز ختم ہونے والے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کے بعد اسے بھی 14 اپریل تک ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال بہتری کی طرف نہ گئی تو لاک ڈاؤن میں اضافہ کر دیا جائےگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں