6

ایک ہفتہ لیموں پانی پینے کےجسم پر اثرات

خوش ذائقہ رسیلے لیموں کے بے شمار فوائد ہیں، سیٹریس ہونے کے سبب اس میں وٹامن سی کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جس کے باعث انسانی صحت کے لیے اس کا استعمال نہایت صحت بخش اور مفید ہے . ماہرین کے مطابق وٹامن سی کے استعمال سے انسان کئی انفیکشن اور وائرل سے بچ جاتا ہے جبکہ نئی عالمی وبائی بیماری کووڈ19 سے بچاؤ کے لیے وٹامن سی کا زیادہ سے زیادہ

استعمال کا مشورہ دیا جا رہا ہے ، وٹامن سی کے استعمال سے انسانی جسم میں موجود بیماریوں سے لڑنے والا سسٹم قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے ، لیموں کا پانی کے ساتھ استعمال کئی طریقوں سے کیا جا سکتا ہے ، ٹھنڈے اور نیم گرم پانی میں لیموں کا استعمال مفید ہے مگر اس کا استعمال نیم گرم پانی کے ساتھ زیادہ فائدہ مند ہے .

7 دن لگاتار لیموں پانی پینے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں . ترو تازگی کا احساس لیموں پانی کے روزانہ استعمال سے انسان خود کو ہلکا اور ترو تازہ محسوس کرتا ہے ، اس میں منہ سے آنے والی بدبو کا بھی علاج ہے ، لیموں پانی کے روزانہ کے استعمال سے منہ کی بد بو ختم ہو جاتی ہے جبکہ سانسیں تازہ محسوس ہوتی ہیں . سانسوں سے بدبو کے آنے میں بیکٹیریا سبب بنتا ہے ، لیموں پانی کے استعمال سے ان بیکٹیریاز کا خاتمہ ہو جاتا ہے ، کھانا کھانےکے بعد لیموں پانی کا استعمال آپ کی طبیعت کو ہشاش بشاش رکھنے میں مدد دیتا ہے خصوصاً جب آپ نے سلاد میں پیاز، لہسن ادرک کی چٹنی یا مچھلی کا استعمال کیا ہو .

جلد تروتازہ اور جوان رہتی ہے

لیموں پانی کے استعمال سے جسم میں پیدا ہونے والے فاضل مادے خارج ہو جاتے ہیں جن کا مثبت اثر آپ کے چہرے کی جلد پر بھی آتا ، لیموں پانی کے روزانہ کے استعمال سے آپ کی جلد ہائیڈریٹڈ رہنے کے سبب صاف شفاف اور جوان رہتی ہے ، جھریوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے .

وزن میں کمی آتی ہے

وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے لیموں پانی ایک آئیڈیل ٹانک ہے ، لیموں پانی کے استعمال سے وزن میں کمی کا عمل تیز ہو جاتا ہے ، لیموں کے استعمال سے میٹا بالزم تیز ہوتا جس کے نتیجے میں بھی وزن میں کمی آتی ہے ، اگر آپ روزانہ ورزش کرنے کے عادی ہیں اور لیموں پانی بھی پی رہے ہیں تو آ پ کو اپنا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں آسانی ہو گی . لیموں میں پائے جانے والے پولی فینال اینٹی آکسیڈنٹ کے سبب اس کے روزانہ کے استعمال سے جسم میں جمی سخت سے سخت چربی کو پگھلنے میں مدد ملتی ہے.

خوشگوار موڈ کا احساس

لیموں میں پائے جانے والا قدرتی ’انویگوریٹنگ سینٹ ‘ کے سبب انسان کو ذہنی دباؤ اور پریشانیوں میں خود کو پر سکون رکھنے میں مدد ملتی ہے ، ہائی بلڈ پریشر انسان میں پریشانی اور ذہنی دباؤ کا احساس جگاتا ہے ، لیموں کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رہنے میں بھی مدد ملتی ہے جس سے موڈ بہتر اور خوشگوار رہتا ہے .

گردوں میں پتھری کی شکایت میں آرام آتا ہے

کیلشیم کے جمنے سے گردوں میں پتھری کی شکایت ہوتی ہے ، انسانی جسم میں موجود کیلشیم کے صحیح استعمال کے لیے وٹامن سی یعنی سٹریس پھلوں کا استعمال لازمی ہے . سٹریس پھلوں کے استعمال سے کیلشم جم کر گردوں میں پتھری بننے کے بجائے جسم میں صحیح سے استعمال ہو پاتا ہے . گردوں میں پتھری کی صورت میں معالجین لیموں پانی کا استعمال تجویز کرتے ہیں ، اس کے استعمال سے آپ ہائیڈریٹڈ بھی رہتے ہیں جو کہ گردوں کے درد سے بچنے کے لیے بہت لازمی ہے .

لیموں پانی کا استعمال یورینری ٹریک انفیکشن ( یو ٹی آئی ) سے بچاتا ہے

ملیریا ہونے کی ایک وجہ یو ٹی آئی بھی بنتی ہے ، یورینری ٹریک انفیکشن سے بچنے کےلیے لیموں پانی کا استعمال بہترین آپشن ہے . روزانہ کے لیموں پانی کے استعمال سے انسانی جسم میں الکلائن پی ایچ کی سطح برقرار رہتی ہے جس کے سبب یورینری ٹریک کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچ جاتا ہے .

لیموں پانی پینے کا طریقہ

لیموں ٹھنڈے اور گرم پانی میں استعمال کیا جا سکتاہے مگر نیم گرم پانی میں اس کے استعمال کے فوائد زیادہ ہیں . لیموں کے سلائس بنا کر ایک جگ میں صاف پانی میں ڈال کر رکھ لیں اور اسے پیتے رہیں یا اپنی بوتل میں اس کے سلائس کاٹ کر ڈالیں لیں . لیموں کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے اسے پانی میں ڈال کر پئیں. لیموں اگر نچوڑ کر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو بھی چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے اسے پانی میں ڈال لیں . بہترین باڈی ڈیٹاکس واٹر بنانے کے لیے ایک درمیانے

سائز کے لیموں کو کاٹ کر اسے ایک پانی سے بھرے جگ میں ڈال کر ڈھانپ کر رکھ دیں ، فریزر میں بھی رکھ سکتے ہیں ، صبح نہار منہ اس کا ناشتے سے 30 منٹ پہلے استعمال کریں . ذائقہ خوشگوار بنانے کے لیے لیموں پانی میں حسب ضرورت شہد یا پودینے کے پتے بھی ملائے جا سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں