5

کورونا کے باعث پاکستان کو FATF سے پانچ ماہ کی مہلت مل گئی

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے سبب پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے خلاف 13 فول پروف انتظامات سے متعلق رپورٹ جمع کرانے میں 5 ماہ کا اضافی وقت مل گیا . ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اقدام کے بارے میں اطلاع ملی کہ بیجنگ میں 21 سے 26 جون کو ہونے والا جائزہ ملتوی کردیا گیا .

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل پاکستان کو 20 اپریل تک کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنی تھی لیکن اب ہم اگست میں اپنی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھیجیں گے جس کا اکتوبر میں جائزہ لیا جائے گا. عہدیدار نے کہا التوا بظاہر کورونا وائرس سے متعلق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہوئی ہے لیکن اس صورت حال نے پاکستان کو اپنی کمی دور کرنے کے لیے اضافی وقت مہیا کردیا. عہدیداروں نے بتایا کہ پاکستان نے فروری میں ایف اے ٹی ایف کے ساتھ طے شدہ ہدف پرمشتمل ایک وسیع البنیاد حکمت عملی مرتب کی تھی اور اس پر فعال طریقے سے پیشرفت جاری ہے.

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے 21 فروری کو اعلان کیا تھا کہ پاکستان کو 27 نکاتی ایکشن پلان کو مکمل کرنے کےلیے دی گئی تمام ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہیں. ایف اے ٹی ایف نے کہا تھا کہ صرف 14 نکات پر بڑے پیمانے پر مکمل عمل ہوسکا جبکہ 13 اہداف چھوڑ دیئے گئے تھے. ایف اے ٹی ایف نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ تیزی سے اپنے پورے ایکشن پلان کو جون 2020 تک مکمل کرے ورنہ اسے نگرانی کے دائرہ اختیار کی فہرست میں شامل کردیا جائے گا جسے عام طور پر واچ ڈاگ کی بلیک لسٹ کہا جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں