6

بریکنگ نیوز:کورونا کے وار جاری۔۔۔ پاکستان میں اموات کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

کورونا وائرس نے پاکستان میں مزید5افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 63 ہو گئی جبکہ کورونا کیسزکی مجموعی تعداد4322 تک جا پہنچی ہے . تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں .

جس کے مطابق 24گھنٹے میں کورونا کے مزید248 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 4322 تک جا پہنچی.اعداو شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 2171 کیسز اور سندھ میں 1036 مریض ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 560 ، بلوچستان میں 212، اسلام آباد میں 102، گلگت بلتستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے. کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے

میں کورونا سے مزید5افراد انتقال کر گئے اور اموات کی تعداد 63 ہوگئی جبکہ 31 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں، سندھ میں 20 ، پنجاب میں 17 ،خیبرپختونخوا میں 20 ،گلگت بلتستان میں تین ، بلوچستان میں دو اور اسلام آباد ایک مریض جاں بحق ہوا. اعداو شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 572 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، 24 گھنٹے میں مزید2737کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ابتک 44896کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں. واضح رہے کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کا نظام مفلوج کردیا، روزانہ سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں، دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعدا 88505 ہوگئی جبکہ کورونا سے 15 لاکھ سے زائد متاثرہیں اور وائرس کے 3 لاکھ 30 ہزارسے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں