9

کیا آپ جانتے ہیں کہ دھواں دار بیٹنگ کرنے والے قومی ہیرو بابر اعظم کے بھائی کیا کام کرتے ہیں !

کیا آپ جانتے ہیں کہ دھواں دار بیٹنگ کرنے والے قومی ہیرو بابر اعظم کے بھائی کیا کام کرتے ہیں ، جان کر آپ کو بھی حیرت کا جھٹکا لگے گا کیونکہ . ! قارئین ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ قومی ہیرو بابر اعظم کے بھائی بھی کرکٹ کی دنیا میں قدم جمانےکو تیار ہیں ، جی ہاں آپ درست سمجھے کہ وہ بھی کرکٹر ہیں .  لاہور قلندرز کے ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ’قلندر کے سکندر‘ کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے . پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کا

ورچوئل ہنٹ پروگرام جاری ہے. ویڈیوز سے کوچنگ پینل نے چار، چار فاسٹ بولرز، وکٹ کیپرز سپنرز اور بیٹسمینوں کا انتخاب کیا. بیٹسمینوں میں فرحان صادق، محمد الیاس، سیف الرحمان اور سفیر اعظم شامل ہیں اور سفیر اعظم ہی بابر اعظم کے بھائی ہیں . 4 فاسٹ بولرز میں احمد حسین، صدام آفریدی، محمد زاہد اور محمد بلال کا انتخاب ہوا ہے. اسی طرح سپنرز میں صلاح الدین، مرتضیٰ جمال، علی افضال اور دانیال اللّٰہ دتہ شامل ہیں. ورچوئل پروگرام کے تحت چار وکٹ کیپرز میں جنید علی فرزان،

عالم احتشام الحق اور شاہد احمد شامل ہیں. ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے قلندر کے سکندر کے لیے منتخب ہونے والوں کو مبارکباد دی ہے. لاہور قلندرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم دیا، عاطف رانا انہوں نے کہا کہ قلندر کے سکندر پروگرام میں اچھا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے. عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ 4 ہفتوں میں 64 کھلاڑی منتخب کریں گے. فرنچائز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے موجودہ حالات میں جس طرح دلچسپی ظاہر کی وہ قابل تعریف ہے. عاطف رانا کا کہنا تھا کہ مقابلہ بہت سخت ہے، پینل کو انتخاب کے لیے بہت مشکل پیش آرہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان سے ہی نہیں پوری دنیا سے ویڈیوز بھجوا رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں