8

خلیل الرحمن نے نامور مسلم ہیرو پر ڈرامہ لکھنے کا آغاز کر دیا

پاکستان میں ترک سیریز ارطغرل غازی کی مقبولیت کے بعد معروف مصنف خلیل الرحمن قمر کی جانب سے تاریخی سیریل لکھنے کی خبر سامنے آئی تھی . جنگ اخبار کے مطابق خلیل الرحمن قمر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ کہ ہم نے اسلامی تاریخ کے بڑے ہیرو سے متعلق سیریل بنانے کا فیصلہ کیا ہے .

میں اس حوالے سے مختلف کتابوں کا مطالعہ کر رہا ہوں اور ایک ہفتے میں لکھنے کا آغاز کر دوں گا. خلیل الرحمٰن نے مزید کہا کہ پروڈکشن ہاؤس سک سگما اس ڈرامے کو پروڈیوس کرے گا جبکہ ڈائریکٹر ندیم بیگ ہوں گے.اس میں کسی قسم کا فکشن شامل نہیں ہوگا.مرکزی کردار ہمایوں سعید اداکریں گے،یہ ڈرامہ نٹرنیشنل سٹینڈرڈ کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے گا جس کا نام فی الحال نہیں بتایا جا سکتا، ہم سب ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے اعلان کریں گے، یہ سیریل ایک بہت بڑے نام پر بنائی جارہی ہے اور ہمارے کام کو ہر مسلمان سراہے گا. خلیل الرحمان نے کہا کہ یہ بہت بڑا پروجیکٹ ہے اس لئے حالات کو مدنظر رکھنا ہوگا ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہم پریس کانفرنس کب کریں گے.فی الحال میں لکھنے کا آغاز کر رہا ہوں اور آنے والے دنوں میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ہم حوالے سے باضابطہ پریس کانفرنس کب کریں گے.

ارطغل غازی پر اظہار خیال کرتے ہوئے خلیل الرحمن نے کہا کہ کہ میں ارتغل بنانے والوں اور طیب اردگان کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں، اس کے ساتھ عمران خان کو سراہتا ہوں جو چاہتے ہیں کہ قوم یہ دیکھے، ارطغل مسلمانوں کا ہیرو تھا ،جس کے حوالے سے سیریل ترکی بنائے یا کوئی اور ملک، ہیرو تبدیل نہیں ہوتے. دوسری جانب ترکی ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں دھوم مچادی ہے پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل (ٹی آر ٹی ارطغرل بائے پی ٹی وی) پر اس ڈرامے کی پہلی قسط کو صرف دو ہفتوں میں 13 ملین یعنی ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے.جب کہ ترکی میں اس ڈرامے کی پہلی قسط کو 5 برسوں میں 12 ملین ویوز یعنی ایک کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا تھا.پاکستانی عوام کی جانب سے اس ڈرامے کو خوب مقبولیت دی جا رہی ہے جس کے بعد ہر قسط کے بعد مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر چرچے کئے جاتے ہیں. جتنی شہرت ارطغرل غازی کو ترکی میں ملی تھی،ا س سے کہیں زیادہ شہرت اس کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے دی جا رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں