6

امریکی کمپنی نے45افرادکے3گروپس پر تجربات کیے تو کیا نتائج نکلے؟

امریکی کمپنی کی جانب سے کرونا ویکسین کے انسانوں پر کیے گئے تجربات کے نتائج سامنے آگئے، ابتدائی طور پر کل 45 افراد کے 3 گروپس پر ویکسین کا تجربہ کیا گیا، ماہرین مثبت نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے . دوسری جانب دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 16 ہزار سے زائد ہوگئی . 

پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میں کورونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے. جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد48 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے. ان میں سے تین چوتھائی کے قریب متاثرین امریکہ میں موجود ہیں اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے.دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 4,805,177 افراد متاثر ہوئے ہیں. مصدقہ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 16 ہزار 730ہوگئی ہے. روس 281,752 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور برطانیہ 244,995 کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے. سپین میں اٹلی، فرانس اور جرمنی سے زیادہ کیسز ہیں وہاں یہ تعداد 230,698

ہے. برازیل میں متاثرین کی تعداد اٹلی کے کل متاثرین سے بڑھ چکی ہے.اٹلی میں متاثرین کی تعداد 225,435 ہے جبکہ برازیل میں یہ تعداد 241,080 ہوگئی ہے. برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 41 ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے زائد ہے. برازیل اب کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے اور اموات کے لحاظ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے. ادھر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ماسک پہننے سے متعلق ہدایات واپس لے لی گئی ہیں. امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 820 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے. بھارت میں اگرچہ لاک ڈاؤن میں نمایاں طور پر نرمیاں کی گئی ہیں تاہم ساتھ ہی لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع بھی کر دی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں