6

آئندہ بجٹ میں عوام کیلئے کونسا شاندار اعلان ہونیوالا ہے؟ مشیر خزانہ نے خوشخبری سنادی

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فنڈز مختص کر رہی ہے، آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی . ایک انٹرو یومیں انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے جو ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے . 

مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کو ایک ہی وقت میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور معیشت کے چیلنجوں کا سامنا ہے

اور وہ قومی معیشت کے استحکام اور کورونا وائرس سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت صوبوں کے اشتراک سے زرعی پالیسی متعارف کرائے گی اور اس سلسلہ میں کاشتکاروں کی سہولت کیلئے کھاد کی قیمتیں کم کی جائیں گی.

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تعمیراتی صنعت کیلئے مزید سہولیات فراہم کرے گی اور پاکستان ہائوسنگ سکیم کیلئے 90 فیصد ٹیکس کم کر دیئے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں