6

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کی برطرفی ہوتے ہی ن لیگ حرکت میں آگئی جانیں

مسلم لیگ ( ن ) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کی جانب سے سنائی جانیوالی سزا کو عدالت میں چیلنج کرنے پر غور شروع کر دیا ہے . ہفتہ کے روز مسلم لیگ ( ن ) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ اور مرکزی رہنما احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا .

اجلاس میں پارٹی کے سینئر عطاءاللہ تارڑ ، رانا ارشید سمیت دیگر رہنماؤں سمیت آئینی و قانونی ٹیم نے شرکت کی. اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی برطرفی کے حوالے سے کئے گئے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کیخلاف ہر سیاسی محاذ پر آواز بلند کریگی. اجلاس میں نواز شریف کی سزا کو عدالت میں چیلنج کرنے پر بھی غور کیا گیا، آئینی و قانونی ٹیم نے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی ، اجلاس میں ن لیگ کی تنظیم سازی پر باہمی مشاورت کی گئی..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں