6

بریکنگ نیوز عزیر بلوچ کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے بعد 12 سال قید کی سزا سنادی گئی

سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ کا ہمسایہ ملک کی انٹیلی جنس کے ساتھ تعلق تھا . حامد میر نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق عزیر بلوچ کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے بعد 12 سال قید کی سزا سنادی گئی ہےان کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ نے جو 198 کے قریب قتل کیے ہیں اس کے مقدمات علیحدہ چلیں گے .

یاد رہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو رینجرز نے 30 جنوری 2016 کراچی کے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا.عزیر بلوچ پر حریف گینگسٹر ارشد پپو اور متعدد افراد کے قتل کا الزام ہے جب کہ ملزم کراچی میں بھتہ وصولی میں بھی ملوث رہا .اس کے علاوہ ملزم پر حساس معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرنے کا بھی الزام ہے.عزیر بلوچ کو گرفتاری کے تقریباً ایک سال بعد فوج نے اپنی تحویل میں لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں