82

بریکنگ نیوز: سیاستدان کورونا کے نشانے پر آگئے، وفاقی کابینہ کے ایک اور رُکن اسمبلی وائرس کا شکار

وفاقی کابینہ کے ایک اور رکن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے . ذرائع کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر زیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے اسپتال میں داخل کروایا گیا .

طارق بشیرچیمہ گزشتہ رات سے پمز اسپتال آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہیں

اور ڈاکٹرز نے انہیں چند روز آئسولیشن وارڈ میں رہنے کا مشورہ دیا ہے. ان سے قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، وفاقی وزیر شہریار آفریدی، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں. وفاقی وزیر شہریار آفریدی، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور عبدالسلام آفریدی کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا آئسولیشن میں ہیں…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں