128

تمہارا انجام بھی تمہاری ماں جیسا ہوگا،بلاول بھٹو کو دھمکی

تمہارا انجام بھی تمہاری امی جیسا ہو گا، احسان اللہ احسان کی بلاول کو مبینہ دھمکی . نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں .

قتل کی دھمکیاں کالعدم تنظیم کے سابق ترجمان کی جانب سے دی گئی ہیں. نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی پی کے رہنما چودھری منظورنے ہم نیوز کے پروگرام میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں مبینہ دھمکی آمیزٹویٹ بھی پڑھ کر سنایا. چودھری منظور نے ٹویٹ پڑھتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی بقا کی خاطر اسلام پسندوں نے قربانیاں دی ہیں، آپ کی امی اور بابا نے آپ نجیسے بے مذہبوں نے لوٹ مار کے کھیل کھیلے،ملک کی نظریاتی سرحدوں کی خاطر تم جیسوں سے لڑتے رہیں گے تمہارا انجام بھی تمہاری امی جیسا ہو گا، احسان اللہ احسان. چودھری منظور کو کہنا تھا کہ یہ الارمنگ ٹویٹ ہے، اگر یہ حراست میں تھا تو ریلیز کیسے ہوا، اے پی ایس کے بچوں کے والدین کی چیخیں سنیں، اگر بے نظیر کے بارے میں کہہ رہے ہیں اسوقت کے وزیر داخلہ اپنی پوزیشن بھی واضح کریں ہم چپ نہیں رہین گے،بلاول نے عمران کی کرپشن پر پریس کانفرنس کی، اٹھارہوین ترمیم پر پریس کانفرنس کی انہوں نے مذہب پر کوئی بات نہیں، آج ٹویٹ آ گئی، یہ ہم نے چیک کیا اسکا اویجنل اکاؤنٹ ہے پہلے بھی اس سے ٹویٹ ہوتی رہیں، حکومت کو اس پر اپنی پوزیشن فوری طور پر واضح کرنا ہو گی. پیپلز پارٹی کی

رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ احسان اللہ احسان کی بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی قابل مزمت ہے, قوم پوچھ رہی ہے کہ کس ایجنڈا کے تحت عالمی دہشت گرد کو رہا کیا گیا،احسان اللہ احسان کے فرار میں وزیر آعظم اور وزیر داخلہ سہولت کار ہیں،احسان اللہ احسان کی دھمکی سے نہیں ڈرتے ،پاکستان کی عوام بلاول بھٹو کی محافظ ہے ، معلوم ہے عمران خان اور دہشت گرد آپس میں بھائی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں