6

عابد علی کے ٹیلنٹ کی نشاندہی 2 سال قبل کئے جانے کا انکشاف مگر کس نے ان کے بارے میں بتایا اور کس نے انہیں تاخیر سے کھلایا؟ سب کچھ سامنے آ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی کے ٹیلنٹ کی 2 سال قبل ہی نشاندہی کر دی تھی مگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انہیں تاخیر سے کھلایا . تفصیلات کے مطابق مدثر نذر نے کہا کہ میں نے عابد علی کے ٹیلنٹ کی 2 سال قبل نشاندہی کر دی تھی لیکن چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انہیں تاخیر سے موقع دیا، بطور ڈائریکٹر اکیڈمیز کام کرتے ہوئے میں نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف اے سیریز میں عابد علی کو مارک ووڈ سمیت برق رفتار باﺅلرز کو آسانی سے کھیلتے دیکھا جبکہ انہوں نے متواتر سنچریاں بھی بنائیں جس سے ان کے ٹیلنٹ کی بہترین طریقے سے اندازہ ہو گیا تھا .

مدثر نذر نے کہا کہ میں نے انضمام الحق سے ان کے نام پر غور کرنے کاکہا لیکن شاید پلیئرز زیادہ تھے یا کوئی اور وجہ کہ عابدکو موقع نہ مل سکا، سنا ہے کہ نئے ہائی پرفارمنس ٹیم میں اب ڈائریکٹر کی رائے کو سلیکشن میں اہمیت دی جائے گی، عام طور پر تو اکیڈمی کو سپورٹ نہیں کیا جاتا تھا. مدثر نذر نے مزید کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کو ہائی پرفارمنس سینٹر کا نام دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، پروگرام وہی ہیں جو ہم نے شروع کئے تھے، آدھے کر دئیے تو فائدے کے بجائے نقصان ہوگا، کوچز اور ڈویلپمنٹ پر رقم خرچ کرنا چاہیے، کلبز اور گراﺅنڈ کے بغیر کرکٹ کو آگے نہیں لے جایا جاسکتا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں