8

سینئر سیاستدان سینیٹرمیرحاصل بزنجوکراچی میں انتقال کرگئے

کراچی:نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینئرسیاستدان میرحاصل بزنجو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ 

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینئر سیاستدان سینیٹر میرحاصل بزنجو طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے، انہیں پھیپھڑوں کے سرطان کا مرض لاحق تھا۔

خاندانی ذرائع نے میرحاصل بزنجو کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے، آج صبح طبعیت کی خرابی کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی میت قافلے کی شکل میں ان کے آبائی علاقے ضلع خضدار نال لائی جائے گی اور وہیں تدفین کی جائے گی۔

62 سالہ میرحاصل بزنجو پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنما، سابق گورنر بلوچستان اور  1973 کی آئین ساز کمیٹی کے رکن میرغوث بخش بزنجو کے صاحبزادے تھے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر حاصل خان بزنجو نظریاتی، سیاسی و تاریخی شعور رکھنے اور پاکستان سے شدید محبت کرنے والے جمہوریت پسند رہنما تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وفات وفاق پاکستان،  جمہوریت اور ملک و قوم کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔وہ بلوچستان کے عوام کی ایک مقبول اور توانا آواز تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں کیا جا سکتا۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں