8

صدرکی خطاب کے دوران غلطی پر وزیراعظم کی تصحیح

اسلام آباد: صدرمملکت اپنے خطاب کے دوران اعداد و شمار کی غلطی کر گئے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی اعداد و شمار کی غلطی کر گئے، جس پر وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کی درستگی کرائی۔

صدر مملکت نے خطاب کے دوران بتایا کہ کورونا وائرس کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر سے کم ہو کر ساڑھے 8 ارب ڈالر رہ گیا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے فوراً لقمہ دیتے ہوئے کہا ساڑھے 8 ارب نہیں 3 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔ اعداد وشمار کی درستگی پر صدر مملکت نے کہا وزیراعظم  آپ کا شکریہ کہ آپ نے میری تصحیح کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں