7

دماغی فریکچر کا شکار نوجوان انسانی کیلکیولیٹر بن گیا!

بھارتی حیدرآباد: بچپن میں ہولناک حادثے میں دماغی فریکچر کے شکار ہونے کے بعد بھارتی نوجوان طویل ریاضیاتی مسائل پلک جھپکتے ہی حل کردیتے ہیں اور اسی بنا پر انہیں تیز رفتار انسانی کیلکیولیٹر قرار دیا گیا ہے۔  

اگر آپ نیلا کنٹھا بھانو پرکاش سے پوچھیں کہ 869,463,853 کو 73 سے ضرب دیا جائے تو جواب کیا ہوگا؟

صرف 26 سیکنڈ بعد انہوں نے جواب دیا 63,470,861,269۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پرکاش طویل حساب کتاب کے سوالات کو چٹکی بجاتے ہی حل کردیتے ہیں اور انہیں بھارت میں دنیا کا تیزترین انسانی کیلکیولیٹر قرار دیا گیا ہے۔ بھانو پرکاش نے بتایا کہ وہ ان مسائل کو جس طرح سے حل کرتے ہیں وہ ’اسٹرکچرل پریکٹس‘ کہلاتی ہے۔ اس میں ایک پیچیدہ سوال کو کئی حصوں میں توڑا جاتا ہے اور اسے حل کیا جاتا ہے لیکن اس دوران ہر سوال کے جواب کو دماغ میں محفوظ رکھنا اورآخری میں ان سب کو جمع کرکے حتمی جواب حاصل کیا جاتا ہے۔ وہ اس سال لندن میں منعقدہ مائنڈ اسپورٹس اولمپیاڈ میں سونے کا تمغہ بھی جیت چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں