9

دوسرا ون ڈے؛ پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں افتخار احمد کی تباہ کن باؤلنگ نے مہمان ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب بڑھنے سے روک دیا ہے اور زمبابوے کی پوری ٹیم 207 رنز بنا کر آؤٹ ٰہوگئ

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوین ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ابتدا میں ہی مہمان ٹیم کی اوپنر چمو چھبابا 6 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند کا شکار بنے۔

جس کے بعد آنے والے اگلے بلے باز بھی اسکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور 27 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی دوسری وکٹ گر گئی۔

59 رنز کے اسکور پر زمبابوے کی تیسری وکٹ گری اور بی بی چھڑی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد اگلی وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت ہوئی اور 25 اوورز تک زمبابوے کی ٹیم نے 120 رنز اسکور کیے جبکہ اس کی ایک اور وکٹ اسی اسکور پر گر گئی۔

تاہم آنے والے بلے باز بھی ٹیم کو کوئی خاطر خوا سہارا نہیں دے سکے اور یکے بعد دیگرے 3 وکٹیں گرنے کے بعد 34 اوورز میں زمبابوے کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد آنے والے کھلاڑی مہمان ٹیم کے اسکور میں صرف 21 رنز کا اضافہ کرسکے اور 171 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی آٹھویں وکٹ بھی گر گئی۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 5 جبکہ حارث رؤف، محمد موسیٰ، فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی گئی ہیں۔

آج کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، وہاب ریاض اور حارث سہیل کی جگہ حیدر علی اور موسیٰ خان ڈیبیو کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک-صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں