8

بالی ووڈ اداکار کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت مہنگی پڑگئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار وجے راز کو فلم کی شوٹنگ کے دوران خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بالی ووڈ کے مشہور ڈائیلاگ ’’کوا بریانی‘‘ کی وجہ سے پہچانے جانے والے اداکار وجے راز کو اُس وقت حوالات جانا پڑا جب انہوں نے شوٹنگ کے دوران اسٹاف خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی۔

پولیس کے مطابق اداکار وجے راز کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی ڈسٹرکٹ گونڈیا سے گرفتار کیا گیا۔ اُن کی گرفتاری اُس وقت عمل میں آئی جب ایک خاتون کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ وجے راز نے اُن کے ساتھ فلم ’شیرنی‘ کی شوٹنگ کے دوران نازیبا حرکت کی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت کے بعد اداکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا لیکن جب انہیں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تو وہ پیش نہ ہوئے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تاہم عدالت میں پیشی سے قبل ہی انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ وجے راز اپنے فنی کیریئر میں اب تک 5 سے زائد فلمیں کر چکے ہیں۔ اُن کی مشہور ترین فلموں میں ویلکم، دہلی بیلی، ممبئی ایکسپریس، بمبئی ٹو گوا، کمپنی اور ڈیڑھ عشقیہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں