9

اداکار رجنی کانت کی سیاست میں انٹری، نئی جماعت بنانے کا اعلان

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار رجنی کانت نے فلموں کے بعد اب حقیقی طور پر سیاست میں انٹری دینے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل فلم انڈسٹری کے مہنگے ترین اداکار رجنی کانت نے سیاست میں انٹری دینے کے لئے باقائدہ طور پر اپنی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جوکہ کرپشن سے پاک ہوگی۔

رجنی کانت نے اس حوالے سے ٹوئٹ میں اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ میں تامل ناڈو کے لوگوں کے لئے اپنی زندگی وقف کرنا چاہ رہا ہوں اور لوگوں کی بھرپور حمایت کے بعد میں نئے سال کے موقع پر اپنی جماعت کے نام کا اعلان کروں گا اور جنوری سے میری جماعت کام کرنا شروع کردے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کی مدد سے اُن کی سیاسی جماعت ریاست تامل ناڈو میں ایسی سیاست متعارف کروائے گی جو صاف شفاف، کرپشن سے پاک، ذاتوں سے بالا تر، سیکیولر اور روحانی عنصر پر مبنی ہوگی۔

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ 2017 میں رجنی کانت نے کہا تھا کہ وہ تامل ناڈو میں تبدیلی لانے کے لئے سیاست میں قدم رکھنا چاہتے ہیں اس ضمن میں انہوں نے تحریک بھی شروع کر رکھی تھی ۔ تامل ناڈو سے صرف رجنی ہی نہیں بلکہ اس سے قبل اداکار کمل حاسن بھی سیاست میں قدم رکھ چکے ہیں یہاں کہ سنی دیول، جیا بچن،گووندہ سمیت بہت سے فنکار بطور سیاست دان بھی کام کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 69 سالہ رجنی کانت کا اصل نام شواجی راؤ گیکوڈ ہے جوکہ فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل بس کنڈکٹر کا کام کیا کرتے تھے۔ انہوں نے 1975 میں تامل فلم سے ڈبیو کیا اور اپنے فنی کیریئر میں کئی سپرہٹ فلمیں دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں