12

ماہرہ، ایمن اور عاطف ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین اسٹارز میں شامل

نیویارک: ماہرہ خان، ایمن خان اور عاطف اسلم ایشیا پیسیفک  کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

امریکی جریدے فوربز نے رواں سال ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ جن کے سوشل میڈیا پر نہ صرف لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں بلکہ ان فنکاروں نےکورونا وبا کے دوران اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے استعمال  کیا۔

فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں جہاں بھارتی فنکارامیتابھ بچن، اکشے کمار، ہرتھیک روشن، شاہ رخ خان، کورین فنکار بلیک پنک، ایگزو اور لی من ہو وغیرہ شامل ہیں۔ وہیں پاکستانی فنکار ماہرہ خان، ایمن خان اور عاطف اسلم بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں