11

سات اسکرین والا دنیا کا پہلا لیپ ٹاپ برائے فروخت

لندن: برطانوی کمپنی نے دنیا کا ایک انوکھا لیپ ٹاپ بنایا ہے جس میں ایک نہیں، دو نہیں بلکہ پورے سات عدد ڈسپلے اسکرین ہیں جو انتہائی سنجیدہ کاموں کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں۔

اس کمپیوٹر کو ایکسپین اسکیپ آرورا سیون کا نام دیا گیا ہے جسے ایکسپین اسکیپ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اسے سائبرسیکیورٹی، سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج، آئی ٹی ماہرین، ڈیزائنر، اسٹاک ایکسچینج اور آن لائن ٹریڈنگ ماہرین کے لیے بطورِ خاص تیار کیا گیا ہے۔

اگرچہ عموماً ورک اسٹیشن پر ایک یا دو ڈسپلے کافی ہوتے ہیں لیکن عام افراد ایک سے زائد اسکرینوں سے پریشان ہوسکتے ہیں۔ یہ دنیا کا پہلا لیپ ٹاپ ہے جس پر مختلف جسامت کے سات ڈسپلے لگائے گئے ہیں۔ اس طرح اسکین اسکیپ آرورا سیون دنیا کا پہلا سات ڈسپلے والا ورک اسٹیشن بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں