8

رنگ روڈ معاملے پر پریس کانفرنس کر کے آپ نے اچھا نہیں کیا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم غلام سرور خان سے خفا ہو گئے

اسلام آباد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے گلام سرور خان سے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے معاملے پر آپ نے پریس کانفرنس کر کے اچھا نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں غلام سرور خان اور وزیر اعظم کے مابین راولپنڈی رنگ روڈ کے معاملے پر گفتگو ہوئی ، غلام سرور خان نے کہا کہ رنگ روڈ معاملے سے میرا تعلق نہیں ،مجھے اس معاملے میں بلا وجہ گھسیٹا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس معاملے کی پنجاب حکومت کے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو انکوائری دی ہے ، آپ کو پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہئے تھے ، غلام سرور نے جواب دیا کہ چار ٹی وی چینلز نے غلط طور پر میرا نام لیا اس لئے پریس کانفرنس کرنی ضروری تھی ۔ غلام سرور خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے رنگ روڈ انکوائری کیلئے جاری کردہ ٹی او آرز پر اعتراض اٹھایا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انکوائری آپ کے خلاف نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں