16

وزیر خارجہ کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات. دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات سے متعلقہ امور اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی انقرہ میں صدارتی محل آمد

وزیر خارجہ کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات سے متعلقہ امور اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر خارجہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیک تمناؤں کا خصوصی پیغام ترک صدر کو پہنچایا

پاکستان اور ترک قیادت کی سوچ اور وژن میں مماثلت دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے استحکام کا باعث ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

ترک صدر نے وزیر خارجہ کی ترکی آمد پر مسرت کا اظہار کیا

وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ترک صدر کے واضح اور دو ٹوک موقف کی تعریف کی

وزیر خارجہ نے،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ، بین الاقوامی سطح پر، پاکستان کی پر زور اور غیر متزلزل حمایت پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا

ترکی، مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کے موقف اور کاوشوں کا معترف ہے-ترک صدر

ترک صدر نے کہا کہ ترکی، پاکستان اور ترکی کے مابین اعلی سطحی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی میزبانی کریگا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر خارجہ کو وزیر اعظم عمران خان کیلئے
تہنیتی پیغام دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں