14

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ، فلسطین کے حوالے سے منعقدہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لانے والے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ

وزیر خارجہ /عشائیہ

نیو یارک ( ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ، فلسطین کے حوالے سے منعقدہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لانے والے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ

عشائیے کا اہتمام نیویارک میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں کیا گیا

عشائیہ میں ترکی، فلسطین، تیونس کے وزرائے خارجہ کے علاوہ صدر جنرل اسمبلی والکر بوزکر اور او آئی سی ممالک کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین نے شرکت کی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کو پاکستانی سفارتخانے میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہا

وزیر خارجہ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں نہتے فلسطینیوں پر ڈھائی جانے والی بربریت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور امن و امان کو درپیش شدید خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے، اس نئے انسانی المیے کے تدارک کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا

وزیر خارجہ نے معزز مہمانوں کو فلسطین میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے بروئے کار لائ گئی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا

وزیر خارجہ نے ،اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں، مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور عالمی برادری کی توجہ فلسطین کی تکلیف دہ صورتحال کی جانب مبذول کروانے کیلئے تفصیلی مشاورت بھی کی

واضح رہے کہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کل مورخہ 20 مئی کو منعقد ہو گا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے،معصوم فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کریں گے

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان بھی اس موقع پر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں