117

کمالیہ میں ملاوٹی بیسن تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ

کمالیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی بیسن تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق 804 کلو ملاوٹی بیسن اور اجزاء ضبط کر کے گرائنڈنگ یونٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

پی ایف اے کے مطابق ملاوٹی بیسن کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں