53

سال 2024 ء کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا

سال 2024 ء کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا
سال 2024 ء کا پہلا سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آئے گا

سال 2024 ء کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اپریل کو ہوگا ۔سال 2024 ء کا پہلا سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آئے گا، اس وقت چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جائے گا۔مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لئے پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا، البتہ مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقاما ت پر سورج گرہن دکھائی دے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، 11 بجکر 17 منٹ پرسورج گرہن عروج پر ہوگا، سورج گرہن کا اختتام رات ایک بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔ماہرین کے مطابق سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان ہوتا ہے، چاند کا سایہ مکمل طور پر سورج کو چھپا لیتا ہے اور اس دوران دن کے وقت اندھیرا چھا جاتا ہے۔گرہن کے دوران چاند سورج کی طرح مکمل تاریک نہیں ہوتا بلکہ سورج کی کچھ روشنی زمین کے ماحول سے گزرتی ہے جس کے باعث چاند سرخی مائل نظر آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں