10

پاکستانی سیاست 2020ء میں نئے اتنخابات تو نہیں ہونگے لیکن ایک اور سیاسی بھونچال ضرور آنے والا ہے ؟ سہیل وڑائچ کی دھماکہ خیز پیشگوئی

کراچی(ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے۔ پاکستانی سیاست! کہ نے 2019 میں حکومت کے جھوٹ سب سے زیادہ رہے۔ رانا ثناء اللہ خوش قسمت بھی ہیں اور اس بات کی مثال بھی کہ ملک میں امید کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ 2020ء میں نئے انتخابات شاید نہیں ہونگے۔

مگر سیاسی تبدیلیاں ضرور رونما ہوں گی، حکومت بڑے معاشی فیصلے یا معاشی تبدیلی نہیں لاسکی تو مارچ اپریل سے آگے ان کا چلنا مشکل ہوجائے گا،پرویز مشرف کی سزا علامت کے طور پر بڑا واقعہ ہے ۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے،پروگرام میں سینئر صحافی ، کالم نویس وسعت اللہ خان اور سینئر

کالم نگار تجزیہ کار مشرف زیدی بھی شریک تھے۔وسعت اللہ خان نے کہا کہ حکومت کے یوٹرن گننے کے لئے اس پروگرام کا وقت کم ہے،سال رفتہ کا سب سے بڑا سرپرائز سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ تھا، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی خوش کن بات ہے، 2020ء میں سیاسی تبدیلی کادارومدار معیشت کی سمت اور خطے کی صورتحال پر ہوگا۔مشرف زیدی نے کہا کہ 2019ء میں سب سے

بڑا جھوٹ احتساب کا تھا جو پی ٹی آئی کے ووٹرز سے بولا گیا، 2019ء کا سب سے زیادہ خو ش قسمت انسان ابھی نندن تھا،پرویز مشرف کی سزا کا فیصلہ ہونا ہی اداروں اور عوام کی بالغ نظری کا مظاہرہ ہے،2020ء میں ہندوستان اورافغانستان سے تعلقات بڑا مسئلہ ہوں گے۔پروگرام میں لاپتہ افراد سے متعلق اسلام آباد سے راشدہ شعیب اور کوئٹہ سے شہاب عمرکی رپورٹ بھی شامل کی گئی۔ راشدہ شعیب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2019ء کا سورج بھی جبری لاپتہ افراد کیلئے خوش آئند ثابت نہ ہوسکا،افسوسناک بات یہ ہے کہ لاپتہ افراد کے حق میں آواز اٹھانے والے وکیل کرنل (ر) انعام

الرحیم ایڈووکیٹ اسی سال سترہ دسمبر کو لاپتہ ہوگئے، لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق قانون سازی میں پیشرفت اس سال بھی نہ ہوسکی اور لواحقین اپنے پیاروں کی تلاش میں مظاہرے کرتے سڑکوں پر پھرتے رہے۔کوئٹہ سے شہاب عمر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ حل نہ ہوسکا، لاپتہ افراد کی بازیاب کیلئے قائم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا ماننا ہے کہ صوبے میں افراد کے لاپتہ ہونے سے متعلق

نہ صرف بہتری آئی ہے بلکہ پہلے سے لاپتہ افراد بھی بازیاب ہورہے ہیں۔سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2019ء میں حکومت کے جھوٹ سب سے زیادہ رہے، حکومت کے تین بڑے جھوٹ نوکریوں، مکانات او ر معیشت کی بہتری کے تھے، حفیظ شیخ نے ٹماٹر 17روپے کلو بتائے تو یقین ہوگیا کہ انہیں زمینی حقائق کا کچھ پتا نہیں ، اس طرح کے وزیرخزانہ ہوں گے تو معیشت کا حال بھی یہی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں