15

پی آئی اے کی جہاز پر حملہ ہوگیا

کوئٹہ:کراچی سے کوئٹہ جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پر ٹڈی دل نے حملہ کرکے جہاز کے ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا دیا

جب کہ کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پراتار لیا۔پی آئی اے کی پروز پی کے310شہر قائد سے روانہ ہوئی تھی لیکن جب

جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پر ٹڈی دل نے حملہ کرکے جہاز کے ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا دیا جب کہ کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پراتار لیا۔پی آئی اے کی پروز پی کے310شہر قائد سے روانہ ہوئی تھی لیکن جب

جہاز کوئٹہ شہر کے قریب پہنچا تو اس پر ٹڈی دل نے حملہ کردیا۔ٹڈی دل کے حملے سے جہاز کی ونڈ سکرین کو معمولی نقصان پہنچا اور اگلے حصے پر نشانات آگئے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق ٹڈی دل نے جہاز کے اگلے حصے سے حملہ کیا تھا لیکن طیارے کا انجن محفوظ رہا اور اسے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ طیارے کے بحفاظت ایئرپورٹ پہ اترنے کے بعد اس کی پوری طرح جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور سکھر ائیرپورٹس پر جہازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران ٹڈی دل سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔چند روز قبل جب اچانک ٹڈی دل کی بہت بڑی تعداد نے کراچی کا رخ کیا تھا تو سندھ کے وزیر نے اہلیان کراچی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی بنا کر کھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں