44

سعودیہ سمیت خلیجی اور بعض یورپی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی اور بعض یورپی ممالک میں عید الاضحیٰ آج منائی جارہی ہے۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے دیگر شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی۔

عیدالاضحیٰ کاسب سے بڑا اجتماع مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں ہوا جس میں فرزندانِ اسلام نے نماز عید ادا کی جس کے بعد حجاج قربانی کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھولیں گے پھر حجاج کرام آج رمی کے لیےجمرات کبریٰ روانہ ہوں گے۔

منیٰ، مکہ، مدینہ، جدہ اور دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیاگیا ہے۔

گورنر مکہ شہزادہ خالدالفیصل اور نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر نے جمرات پر رمی کی اور دونوں نے مسجد الحرام پہنچ کرطواف بھی کیا جب کہ گورنرمکہ اور ان کےنائب نے حج انتظامات کی نگرانی کی اور سہولیات کاجائزہ بھی لیا۔

متحدہ عرب امارات میں بھی نماز عیدالاضحیٰ کے اجتماعات ہوئے جس کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کے گلے لگ کر عید کی مبارکبا دی اور پھر سنت ابراہیمی کی پیروی کے لیے مذبح خانوں کا رخ کرلیا۔

برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے، امریکا کی کچھ ریاستوں میں عید منارہے ہیں جب کہ کچھ لوگ کل عید منائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں