90

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ اتوار کی شب 9 روزہ اعلیٰ سطح کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ اتوار کی شب 9 روزہ اعلیٰ سطح کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سنیٹر طلحہ محمود، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے معزز مہمانوں کو نور خان ایئربیس، اسلام آباد پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔ سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی عید الفطر پاکستان میں گزاریں گے۔ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم عید الفطر رابطہ عالم۔اسلامی کے زیر انتظام اسلام آباد کے آرفن سینٹر کے یتیم بچوں کے ساتھ منائیں گے۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نماز عید الفطر فیصل مسجد اسلام آباد میں پڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عیسیٰ کو 2022 کے حج کے موقع پر خطبہ دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ ڈاکٹر العیسیٰ اسلام آباد میں سیرت النبی ﷺ میوزیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سیرت النبی ﷺ میوزیم پاکستان میں اپنی نوعیت کا جدید ترین میوزیم ہوگا۔ معزز مہمان ملک کی اعلی ترین شخصیات سے ملاقاتیں اور تقاریب میں شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر عیسیٰ سعودی عرب کے ممتاز عالم دین ہیں۔ انہوں نے دو برس قبل بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ حکومت پاکستان، پاک سعودی عرب برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر انہیں ہلال پاکستان کا اعزاز عطا کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں