13

شاندار اور رنگارنگ تقریب کے ساتھ ایشین گیمز2018 کا اختتام

شاندار اور رنگارنگ تقریب کے ساتھ ایشین گیمز2018 کا اختتام
جکارتہ (زاہد فاروق ملک سے)18ویں ایشن گیمز کی اختتامی تقریب، موبائل فون کی روشنیوں ، بھارتی اور انڈونیشین میوزک کے تڑکے ،زبردست آتش بازی ،چینی کرتب بازی، تماشائیوںکے شور کے ساتھ جکارتہ کے گیلورا بنگ کارنواسٹیڈیم اوتاما (Gelora Bung Karno Stadium Utama) میں اختتام پذیر ہوئی شام سے جکارتہ میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی تیز بارش کے باوجودہزاروں تماشائیوں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی، انڈنیشیا کے صدر ، نائب صدر، اولمپک کونسل آف ایشیا کے صدر کے پیغامات اور تقاریر نے بھی تماشائیوں اور شرکت کرنے والوں کا لہو گرمایا، پاکستان کیجانب سے سیلنگ ٹیم کے مجیب اللہ قومی پرچم کے ساتھ ڈپٹی شیف ڈی مشن منصوراحمدخان ،کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ہمراہ گرائونڈ میں داخل ہوئے تقریب میںانڈونیشیا کے وائس پریذیڈنٹ جوزف کلّا(Jusuf Kalla) اولمپک کونسل ایشیا کے صدر احمدالفہدالاحمدالصباح(ALFAHAD ALAHMED ALSABAH) انڈونیشیا اولمپک کمیٹی کے صدر ایرک توہر(Erick Thohir)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سےّدعارف حسن،سیکریٹری جنرل محمدخالدمحمود سمیت کئی اہم شخصیات بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیںانڈونیشیا کے صدرجوکوویڈودو(JOKO WIDODO) لومبوک LOMBOK میں آنے والے زلزلے کی امدادی کاروائیوں میں مصروفیت کے اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرسکے اس موقع پر انہوں نے اپنے ویڈیوپیغام میں ایشین گیمز کے کامیاب انعقاد پر پوری انڈونیشین قوم اور آرگنائزنگ کمیٹی کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جوخواب ہم نے دیکھا تھا آج اس کی تکمیل مکمل ہوگئی انڈونیشیا کے وائس پریذیڈنٹ جوزف کلّا(Jusuf Kalla) نے کہا کہ گیمز انتظامیہ نے دن رات ایک کرکے اور ٹیم ورک کے ساتھ کھیلوں کے اس میگا ایونٹ کو یادگار بنا دیا ہے اولمپک کونسل ایشیا کے صدر احمدالفہدالاحمدالصباح(ALFAHAD ALAHMED ALSABAH) نے انڈونیشیا کی زبان میں تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بہترین انتظامات پرگیمزانتظامیہ اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کوسراہا اس موقع پر جکارتہ کے گورنر انیس بسویدان Anies Baswedan نے او سی اے کے صدر احمدالفہدالاحمدالصباح اور 2022 میں چین کے شہر ھونگذو Hangzhou کے میئر Xuliyi کو 19 ویں ایشین گیمز کیلئے ٹارچ حوالے کی اس موقع پر آتشبازی اور لیزر شو کاخوبصورت مظاہرہ کیا گیا جبکہ موسیقی پر فنکاروں کے دلفریب ثقافتی رقص پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں