7

ڈاکار ریلی کے سعودیہ میں انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ڈاکار ریلی کے سعودیہ میں انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا گیا،کنگڈم سپورٹس اتھارٹی اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریس جنوری 2020میں جدہ میں منعقد ہو گی ،ریس کے ٹریک کے مطابق مدینہ ،تبوک اور ریاض میں ہو گی،ریس کا اختتام 12جنوری کو القدیعہ شہر میں ہوگا۔منتظمین کے مطابق سعودیہ اور ڈکار ریلی کے در میان 10سال کی تعاون کے لیئے تعاون طے ہو گیا ہے۔اتھارٹی کے چیئر مین کے مطابق ہم چاہتے ہیں کہ دنیا سعودیہ کے خوبصورت صحرا دیکھے اور ہماری مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو۔انہوں نے کہا کہ ریلی کی کایمابی کیلئے بھرپور انتظامات کیے جائیں گے،ہمارا ملک اس طرح کے عالمی ایونٹس کی میزبانی کیلئے بہت محترک اور پر جوش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں