7

اب مزید جھوٹ نہیں بول سکتے۔۔۔!!! 3 اہم ترین شخصیات مستعفی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ظلم کے خلاف آواز اُٹھانا بہت مشکل ہوتا ہے، لیکن اگر آج کل کے دور میں کوئی ظلم کے خلاف آواز بُلند کر دے تو اسکو یا تو نشان عبرت بنا دیا جاتا ہے یا پھر اسکی حمایت کی جاتی ہے، حمایت والے معاملات بہت کم ہی نظر آتے ہیں

لیکن سرکاری ٹی وی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے جھوٹوں کی پیروی کرنے سے مزید انکار کر دیا ہے اور استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایران کی سرکاری ٹی وی اینکر نے سوشل میڈیا کے اکاونٹ سے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور لکھا کہ مجھے 13سال سے ٹی وی پر جھوٹ بولنے پر معاف کردیا جائے، میرے لئے یقین کرنا مشکل ہے کہ میرے اپنے لوگ مارے جارہے ہیں۔


استعفیٰ دینے والی سرکاری ٹی وی کی اینکر نے یہ بھی لکھا کہ وہ اب آئندہ کبھی ٹی وی پر نہیں آئیں گی۔اس کے علاوہ خاتون اینکرز صباراد اور زہرہ بھی اپنے استعفوں کا اعلان کر چکی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون اینکرز کے علاوہ سرکاری ٹی وی چینل کے صحافیوں اور ملازمین نے بھی عوام سے معافی مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے سے متعلق انہوں نے ٹی وی پر وہی کچھ رپورٹ کیا جو حکام نے انہیں بتایا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں