7

امریکی صدر ٹرمپ کل کس بات پر آپے سے باہر ہو گئے اور قاسم سلیمانی کو گالی دے ڈالی؟ حیران کن خبر

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک انتخابی ریلی میں ایران کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں گالی بھی دے ڈالی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست وِسکونسن کے شہر مِلواکی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ

نے قاسم سلیمانی کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ اس ایرانی جنرل کی وجہ سے بہت سے ایسے جوان مرد اور خواتین بھی دیکھنے میں آتے ہیں، جن کے ہاتھ پاؤں ہی باقی نہیں رہے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ دارالحکومت تہران میں یوکرائن کے طیارے کو مار گرانے کی تفصیلات فوج فراہم کرے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ یوکرائن کے طیارے کی مزید تفصیلات آنے چاہئیں اور فوج جلد سے جلد یہ تفصیلات فراہم کرے۔واضح رہے کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ کے ساتھ کشیدگی

کے دوران غلطی سے یوکرین کے مسافربردار طیارے پر میزائل داغ دیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔پاسدارانِ انقلاب کے ایرو سپیس کمانڈر بریگیڈئیر جنرل عامر علی حاجی زید کا کہنا تھا کہ میزائل چلانے والوں خود ہی کارروائی کی تھی انہوں نے اس مسافر طیارے کو غلطی سے کروز میزائل سمجھ لیا تھا کیونکہ اس طرح کی خبریں تھیں کہ ایران پر کروز میزائل سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اعتراف کرلیا کہ یوکرین کے طیارے کو گرا کر ہم نے غلطی کی، طیارے کو مار گرانے کا واقعہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث

ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا جنرل سلیمانی کو پسند نہیں کرتا تھا، جنرل سلیمانی کی فوج تھی جو داعش کے خلاف مؤثر کارروائی کر رہی تھی۔ ان کی موت کا جشن ٹرمپ، پومپیو اور داعش منا رہے ہیں۔جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو خطے میں کشیدگی ختم کرنے کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ میں نہیں جانتا برطانوی وزیر اعظم کی تجویز ٹرمپ ڈیل کب تک چلے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے

عالمی طاقتوں کو انتباہی انداز میں کہا ہے کہ مشرق وسطی سے اپنی فوجیں فوری طور پر نکال لیں کیونکہ یہاں ان کی موجودگی شائد خطرے میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں