6

جیف بزوس کے فون ہیکینگ کو سعودی سلطنت سے جوڑنے کے متعلق میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں،سعودی ایمبیسی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سعودی عرب کے امریکہ میں قائم سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ میڈیا کی اطلاعات کہ ایمزون کے سی ای او کے فون ہیکنگ کا تعلق سعودی عرب سے ہے بے بنیاد ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر جاری پیغام میں امریکہ میں قائم سعودی سفارتخانہ کا کہنا ہے میڈیا میں یہ منفی خبریں پھیلائی گئی کہ سعودی سلطنت کہیں ایمزون کے سی ای او کے فون کی ہیکینگ کے پیچھے ہے۔سفارتخانہ کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں مزید کہا گیا کہ ہم نے اس حوالہ سے تحقیقات کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ حقائق منظر عام پر آسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں