7

اسامہ بن لادن کی بھتیجی نے لندن میں کیا کام شروع کردیا؟

اسلام آباد۔۔۔اسامہ بن لادن کی 44سالہ بھتیجی وفا دوفور نے لندن میں گلوکاری شروع کر دی۔ میل آن لائن کے مطابق وفا دوفور نے دیگر کچھ خواتین کے ساتھ مل کر ایک بینڈ بنایا ہے جس میں وہ خود لیڈسنگر ہیں۔ اس بینڈ کا نام پنک ٹرایو ڈیپ ٹین ہے جو صرف

خواتین پر مشتمل ہے۔ وفا نے قبل ازیں نیویارک میں اپنا گلوکاری کا کیریئر شروع کرنے کی کوشش کی تھی۔ نائن الیون کے سانحے کے وقت وہ نیویارک میں ہی موجود تھیں۔رپورٹ کے مطابق اب وہ برطانیہ میں مقیم ہیں اور لندن کے مختلف میوزک کلبوں میں پرفارم کر رہی ہیں۔وہ اسامہ بن لادن کے سوتیلے بھائی یسلام کی صاحبزادی ہیں۔ وہ یسلام کی سابق بیوی کارمین کے بطن سے پیدا ہوئیں۔ بینڈ میں برطانوی ارب پتی باپ کی بیٹی سیلسٹے گنیز بھی شامل ہے جو بیس گٹار بجاتی ہے۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے لندن کے پیکھم آڈیو کلب میں پرفارم کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔ وفا دوفور کی پیدائش کیلیفورنیا میں ہوئی جبکہ انہوں نے جنیوا اور کولمبیا لائسکول نیویارک میں تعلیم پائی۔ وہ فرانسیسی اور انگریزی دو زبانوں میں گاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں