7

حریم شاہ اور صندل خٹک کو اسپانسر کرنے والی اپوزیشن کی 2 شخصیات کے نام سامنے آگئے

لاہور(نیوز ڈیسک ) سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر چھائے رہنی والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اچانک سے غائب ہو گئی ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ پچھلے دنوں ہر ٹی وی چینل پر حریم شاہ کے چرچے تھے لیکن اب حریم شاہ اور صندل خٹک

بلکل خاموش ہو گئی ہیں۔رانا عظیم نے کہا دونوں ٹک ٹاک سٹار کے حوالے سے کچھ تحقیقات بھی کی جا رہی تھیں جن میں سے کچھ رپورٹ میرے پاس بھی آئیں۔اور بڑی خوفناک تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ دونوں نے متحدہ عرب امارات کے ہی نہیں بلکہ ساؤتھ افریقہ اور آذر بائیجان کے بھی دورے کیے۔اور ان دوروں کو پاکستان کے معروف بیوروکریٹ اور سیاستدان نے سپانسر کیا،ٹکٹ اور ہوٹلوں کے پیسے بھی مذکورہ سیاستدان کے اکاؤنٹ سے گئے،دونوں بیوروکریٹ اور سیاستدان بہت معروف ہیں،اور وہ سیاستدان حکومت کا نہیں بلکہ اپوزیشن کا ہے۔رانا عظیم نے مزید بتایا کہ حریم شاہ نے ان دو شخصیات میں سے ایک کو بلیک میل کرنا بھی شروع کیا،جب کہ اس نے باقاعدہ اپنا بیان بھی قلمبند کروایا۔حریم شاہ نے جب سیاستدانوں سے متعلق انکشافات کیے تو ان کو دوبئی کئی ٹیلفون بھی گئے جن کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

:

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں حریم شاہ ہر سیاستدان کی گفتگو کا حصہ بنی رہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر اور رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے حوالے سے دلچسپ گفتگو لیک ہوئی تھی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان پیر کے روز حکومتی اتحاد کے حوالے سے ملاقات ہوئی تاہم اس دوران ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے متعلق گفتگو چھڑ گئی۔ خالد مقبول صدیقی نے حریم شاہ کا نام لیے بنا کہا کہ سنا ہے وہ دبئی سے کراچی پہنچ گئی ہے، جبکہ اسلام آباد میں وفاقی وزارت کے دفتر میں آتی جاتی رہی ہے۔ اس پر اسد عمر نے کہا ہے کہ ہاں یہ بھی سنا ہے کہ وہ یعنی حریم شاہ دبئی بھی کسی وزارت کے اجلاس میں شامل ہونے کیلئے گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں