174

اینٹی وائرل دوا کے کورونا مریضوں پر مثبت اثرات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ اینٹی وائرل دوا Remdesivir کے کورونا مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آئے ہیں . میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوںنے بتایاکہ دوا کے استعمال سے کورونا مریض کی صحت بحال ہونے کا وقت کم کرنے میں مدد ملی ہے . 

دوسری جانب امریکی صدر صدرٹرمپ نے بھی ایمرجنسی صورتحال میں اس دوائی کے استعمال کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے.اینٹی وائرل دواکے کورونا مریضوں پر مثبت اثرات کی خبروں کا امریکی مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا اور کاروبار کے اختتام پر ڈاؤ جونز میں 2.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایس اینڈ پی میں 2.7 اور نیسڈیک انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں