8

بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ حاصل کرنے والے پاکستانی سرکاری افسر کراچی سے گرفتار

ایف آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی ونگ کی کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ حاصل کرنے والے سرکاری ملازم آصف صدیقی کو گرفتار کرلیا گیا .

ایکسپریس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی کراچی میں اہم کارروائی میں ’’ را‘‘ سلیپر سیل کا اہم رکن آصف صدیقی گرفتار کیا گیا ہے .ملزم آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے . گرفتار ملزم 17گریڈ کا سرکاری ملازم تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق معلومات بھارت بھیجتا تھا.

حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم آصف صدیقی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور وہ تنظیم کے سلیپرسیل کا رکن ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے دہشت گردی کیلئے فنڈنگ حاصل کرتا تھا. ایف آئی نے ملزم آصف صدیقی کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت میں پیش کیا تھا. عدالت نے ملزم 15 مئی تک ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں