7

انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی حقیقت سامنےآگئی

گزشتہ دنوں ویرات کوہلی اور ان کی بیوی انوشکا شرما کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہوئی دکھائی دی . جسےدیکھ کر لگا کہ بالی ووڈ سٹار انوشکا شرما حاملہ ہیں .

کوہلی اور انوشکا بھارت ان مشہور ترین جوڑوں میں سے ایک ہیں جن کی ایک ایک خبر کا پتہ لگانے کےلئے سوشل میڈیا اور میڈیا دونوں بے تاب رہتے ہیں.شادی سے پہلے دونوں کا افیئر ،پھر 2017میں ایک تاریخی میرج ہال میں دونوں کی مشہور زمانہ شادی ،اور اب جس خبر کا سب سے زیادہ انتظار کیا جا رہا ہے کہ وہ دونوں کا ہونے والا بچہ ہے. یقینی طور پر جب ایسا ہوگا تو وہ بھی بھارتی اور پاکستانی میڈیا پر ایک بڑی خبر ہوگی. لیکن اس وقت جو تصویر گردش کررہی ہے اس کی حقیقت کیا ہے. یہ جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہے. سوشل میڈیا پر ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی اپنی اہلیہ کے پیٹ پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں اور پیٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ حاملہ ہیں لیکن اس جب اس تصویر کی جانچ پھٹک کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ

درحقیقت مشہور بالی ووڈ اداکار تیش دیش مکھ اور ان کی اہلیہ جنیلا ڈی سوزا کی تصویر ہے جسے فوٹوشاپ پر ایڈیٹ کیا گیا ہے. دوسری جانب انوشکا شرما نے، شادی سے پہلے سے لے کر اب تک کس طرح لوگوں نے ا ن کی نجی زندگی میں ناک گھسائے رکھا، پر کھل کر تنقید کی. انھوںنے کہنا تھا “شادی کے بعد لوگ پہلا سوال یہی کرتے ہیں ، حاملہ ہو.جب ان کے کرنے کےلئے کوئی کام نہ ہو، وہ بس نا ک گھسانا چاہتے ہیں.جب کوئی اداکارہ کسی سے مل رہی ہو تو لوگ کہتے ہیں ،شادی کرنے والے ہیں یا نہیں،انتہائی فضول بات ہے.لوگوں کی ان کی زندگی جینے دو بھئی. او رآخر میں وضاحتیں دینا پڑ جاتی ہیں.میں پوچھتی ہوں کوئی کیوں وضاحتیں دے.اگرکوئی ڈھیلے ڈھالے کپڑے بھی پہن لے تو لوگ اسے حاملہ بنا دیتے ہیں.یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ کی کمر پر کوئی بندر سوار ہوجائے. نظرانداز ہی کرنا پڑتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں