7

’’رب کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں تین کروڑ کے عوض ڈیپٹی کمشنر تعینات ہو رہے ہیں۔‘‘ بڑا دعویٰ کردیا گیا

نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے صابر شاکر کے پروگرام میں اللہ قسم کھا کر کہا ہے کہ مجھے جس جگہ مرضی کھڑا کر لیں ، میں ہر جگہ جواب دینے کے لیے حاضر ہوں کہ اب بھی پنجاب کے پنجاب کے مختلف اضلاع میں تین کروڑ کے عوض ڈیپٹی کمشنر تعینات ہو رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی وہی کچھ ہونا ہے جو پچھلی حکومتوں میں ہوتا تھا

پھر ہم عمران خان کی تبدیلی کا کیا کریں اگریہی تبدیلی تھی تو پہلے کیوں غلط ہیں‌اور یہ کیوں‌صحیح ہیں. اس پر صابر شاکر نے کہا کہ جس وزیر نے آپ کو بتایا ہے وہ کیبنٹ میں‌ بات کیوں نہیں‌کرتا تاکہ عمران خان کی حکومت اس کے خلاف ایکشن لے .

چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا “رب العالمين کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں تین کروڑ کے عوض ڈیپٹی کمشنر تعینات ہو رہے ہیں”.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں