7

ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد : حریم شاہ کا دنگ کر ڈالنے والا موقف سامنے آگیا

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کو شہرت اُن کی وجہ سے ملی ہے . نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے ” ” ” ” تو ہمیں ساتھ دینا چاہئے، حکومت ہماری بھلائی کے لیے ٹک ٹاک پر پابندی لگا رہی ہے .

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے ٹک ٹاک پر پابندی لگ رہی ہے، ٹک ٹاک پر کچھ لوگ ہیں جس سے معاشرے کو نقصان پہنچ رہا ہے.ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ٹک ٹاک پر کچھ لوگ قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرتے ہیں جو کہ غلط ہے.واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو حتمی وارننگ جاری کردی ہے، ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد ہونے پر اس سے پہلے بھی وارننگ جاری کی گئی تھی.پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ مختلف طبقات کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کی شکایات مل رہی ہیں، وارننگ پر ٹک ٹاک کی جانب سے تحریری جو اب تسلی بخش نہیں ہے.پی ٹی اے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک سوشل میڈیا نیٹ ورک سے تمام غیراخلاقی ویڈیوز ہٹائی جائیں اور ٹک ٹاک پر آئندہ ایسی ویڈیوز اپ لوڈ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے.خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے سوشل میڈیا ایپ بیگو کو فوری طور پاکستان میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بیگو کو غیر اخلاقی مواد نشر کرنے کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں