51

اس سال حج کا خطبہ علامہ عبداللہ بن سلیمان المنیع دیں گے

اس سال میدان عرفات سے حج کا خطبہ علامہ عبداللہ بن سلیمان المنیع دیں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظوری دے دی۔ 

مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے منگل کو بیان جاری کرکے کہا کہ شاہ سلمان نے اس سال میدان عرفات سے  حج کا خطبہ دینے کے لیے شیخ عبداللہ المنیع کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ 

یاد رہے کہ دنیا بھر کے مسلمان میدان عرفات سے حج کا خطبہ بڑی عقیدت سے سنتے ہیں۔ اس سال دس زبانوں میں اس کا ترجمہ بھی براہ راست پیش کیا جائے گا۔ 

شیخ عبداللہ المنیع سعودی عرب کے ممتاز علما بورڈ کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیر ہیں۔ 

ابتدائی تعلیم شقرا کے پرائمری سکول میں حاصل کی پھر الاحسا میں تجارت سے منسلک ہوگئے۔

  شقرا کے پرائمری سکول میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیے۔ 1377ھ میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔

عبداللہ بن سلیمان المنیع الوشم کے شقرا علاقے میں 1349ھ کو مطابق 6 دسمبر 1930 کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کی عمر 89 برس ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں